چین نے سانپوں کی حرکات و سکنات کی مدد سے زلزلوں کی پیشگی اطلاع کا نظام وضع کرلیا

جمعرات 28 دسمبر 2006 13:22

چین نے سانپوں کی حرکات و سکنات کی مدد سے زلزلوں کی پیشگی اطلاع کا نظام ..
بیجنگ (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین28دسمبر2006 ) چین نے زلزلوں کی پیشگی اطلاع دینے کے لئے سانپوں کی حرکات و سکنات کا تجزیہ کرکے ایک حفاظتی نظام وضع کیا ہے چائنہ ڈیلی کے مطابق جنوبی چین کے شہر ناننگ میں قائم زلزلہ کے اطلاعاتی مرکز نے سانپوں اور جدید ٹیکنالوجی کے تال میل سے زلزلوں کی پیشگی اطلاع کا ایک نظام بنایا ہے مزکز کے انچارج جینگ ویسونگ کے مطابق سانپ زلزلوں سے متعلق نہایت حساس ہوتے ہیں اور وہ زمین کے اندر 120 کلومیٹر کی گہرائی تک کی حرکت بھی محسوس کرلیتے ہیں اور اس طرح وہ تین تا پانچ روز بعد ہونے والی ارضی تبدیلیوں کی آہٹ پالیتے ہیں اس لئے اطلاعاتی مرکز کے علاقے میں پائے جانے والے سانپوں کے بلوں کی ویڈیو کیمروں سے مسلسل نگرانی کی جاتی ہے اور ان کی کسی بھی خلاف معمول حرکت سے آئندہ زلزلے کے متعلق پتہ چل جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :