پوپ بینی ڈکٹ کے پاکستان میں نمائندے ڈاکٹر اینڈریو فرانسس کی قاضی حسین احمد اور لیاقت بلوچ ملاقات

جمعرات 28 دسمبر 2006 17:06

لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین28دسمبر2006 ) پوپ بینی ڈکٹ کے پاکستان میں نمائندے ڈاکٹر اینڈریو فرانسس نے منصورہ میں جماعت اسلامی پاکستان کے امیر و صدر متحدہ مجلس عمل قاضی حسین احمد اور ایم ایم اے کے قائمقام سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کیساتھ ملاقات کی ۔ اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی اسداللہ بھٹو ‘ جماعت اسلامی پنجاب کے نائب امیر اظہر اقبال حسن‘ سمیع اللہ بٹ ‘ سلمان صدیق ‘ احمد سلمان بلوچ اور دیگر بھی موجود تھے ۔

قاضی حسین احمد نے ڈاکٹر اینڈریو فرانسس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام ‘ امن ‘ رواداری ‘ اخوت و محبت اور ایک دوسرے کے مذہب کے احترام کی تعلیم دیتا ہے ۔ پاکستان میں تمام اقلیتوں کو انکی مذہبی رسوم کی مکمل آزادی و تحفظ حاصل ہے اور ہم اقلیتوں کے حقوق کیلئے ہمیشہ ہی سے قومی سطح پر آواز اٹھاتے رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمارے نبی کریم ﷺ نے مسیحی مذہب کی خود حفاظت کی ہے اور انکو انکے حقوق دئیے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ایم ایم اے واحد سیاسی و دینی پلیٹ فارم ہے جس سے اقلیتی رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئی ہے یہ ایم ایم اے کا اعزاز ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سرحد نے پچھلے دنوں ایک چرچ کا افتتاح بھی کیا ہے سرحد حکومت اقلیتوں کا بہت ساتھ دے رہی ہے ۔ اس موقع پر لیاقت بلوچ نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل نے اقلیتوں کے حقوق کیلئے ہر ایوان میں بھرپور آواز اٹھائی ہے اور انکے مسائل کے حل کیلئے عملی کوششیں کی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے نبی کی شریعت اتنی مضبوط ہے کہ اسلامی مملکت میں ہنگامی حالات کے دوران کسی بھی قسم کا اقلیتوں کا مال امداد کیلئے لینا جائز نہیں ہے ۔ بھی گفتگو کی ۔ مہمان نے قاضی حسین احمد اور لیاقت بلوچ کو ملتان اپنی رہائشگاہ پر آنے کی دعو ت دی ۔