اسرائیل نے ایک سال میں 660 فلسطینیوں کو شہید کر دیا

جمعہ 29 دسمبر 2006 11:54

مقبوضہ بیت المقدس(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین29دسمبر2006 ) اسرائیل میں انسانی حقوق کی تنظیم نے کہا ہے کہ اس سال یہودی ریاست نے چھ سو ساٹھ فلسطینیوں کو شہیدکیا جو گزشتہ سال سے تین گنا زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

فلسطینی علاقوں میں انسانی حقوق کی صورت حال کو مانیٹر کرنے والی انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق اس سال یہودی ریاست کے ہاتھوں شہیدہونے والے چھ سو ساٹھ فلسطینیوں میں سے ایک سو اکتالیس کم سن افراد تھے اور کم ازکم تین سو بائیس افراد کا اسرائیل مخالف سرگرمیوں سے کوئی تعلق نہیں تھا، صرف غزہ کے علاقے میں اسرائیلی فوج نے اٹھاسی بچوں سمیت چار سوپانچ فلسطینیوں کو پچیس جون سے نومبر کے آخر تک کی کارروائیوں میں شہید کیا ۔

متعلقہ عنوان :