پاکستا ن نے چین کیساتھ آزادانہ تجارت کے معاہدے کے حوالے سے منصوبے کو حتمی شکل دیدی

جمعہ 29 دسمبر 2006 14:46

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین29دسمبر2006 ) پاکستان نے چین کے ساتھ آزادانہ تجارت کو فروغ دینے کیلئے تاجروں کو سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے منصوبے کو حتمی شکل دے دی ہے۔ جس کے تحت چین کے ساتھ قائم کردہ اقتصادی زون کو ٹیکس کی مد میں خصوصی چھوٹ فراہم کی جائے گی۔ اور دونوں ممالک کے درمیان 2011ء تک تجارت کا حجم 15 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گا۔

وزارت تجارت کے ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان نے چین کے ساتھ آزادانہ تجارت کے فروغ اور تجارت کے لئے چین کو ترجیحی ملک قرار دینے کے حوالے سے اپنے منصوبے کو حتمی شکل دے دی ہے۔ جس کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت میں غیرمعمولی اضافہ ہوہ گا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کی طرف سے مذکورہ منصوبے پر عمل درآمد سے 2011ء تک دونوں ممالک کے درمیان تجارت کا حجم 15 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گا اور اس سے نہ صرف الیکٹرونکس سمیت دوسری اشیاء کی سمگلنگ کی حوصلہ شکنی ہو گی بلکہ دونوں ممالک کی اقتصادی او رمعاشی حالت میں بھی مزید بہتری آئے گی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان کیطرف سے تیار کئے جانے والے منصوبے کے تحت دونوں ممالک کے تاجروں کو تجارت کے لئے خصوصی مراعات دینے کے ساتھ ساتھ چین کے ساتھ قائم کردہ اقتصادی زون کو ٹیکس کی مد میں خصوصی چھوٹ فراہم کی جائے گی او ر اس سے نہ صرف پاکستان چین اشیاء کیلئے ایک بڑی منڈی ثابت ہو گا بلکہ پاکستان کے راستے ان اشیاء کی دوسری ممالک برآمد کی راہ بھی ہموار ہو گی جس سے دونوں ممالک کو معاشی فوائد حاصل ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :