مہنگائی ، بھوک ، بے روزگاری ، نا انصافی اوربدامنی نے عام آدمی کو زندگی سے مایوس کردیا ہے ۔ نواز شریف

جمعہ دسمبر 19:21

کالاشاہ کاکو (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین29دسمبر2006 ) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی قائد میاں محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ فوجی آمریت کی موجودگی میں شفاف انتخابات ممکن نہیں ۔مہنگائی ، بھوک ، بے روزگاری ، نا انصافی اوربدامنی نے عام آدمی کو زندگی سے مایوس کردیا ہے ۔ ناخواندگی ، پسماندگی اورآمر حکمرانوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے تما م اپوزیشن جماعتوں کو آپس کے شکوک و شبہات ختم کرکے بحالی جمہوریت پر متفق ہونا ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز صوبائی رہنماء ن لیگ چوہدری سجاد حسین چھینہ کے زیر اہتمام مقامی ہال میں منعقدہ اپنی 57ویں سالگرہ کے موقع پر کیک کاٹنے کی تقریب میں صحافیوں کیساتھ ٹیلفونک گفتگو کے دوران کیا ۔

انہوں نے کہا کہ قرآن و سنت سے متصادم قانون نافذ کرنیوالے آمرحکمرانوں نے ملک میں ہر طرف سیاسی افراتفری پھیلانے کے علاوہ لوگوں کو بنیادی انسانی حقوق اورزندگی کی ضروریات سے محروم کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

جبکہ وطن عزیز اوراسکے قومی ادارے تباہی کے دھانے پر کھڑے ہوچکے ہیں انہوں نے مزید کہاکہ وفا داریاں تبدیل کرنیوالے حقیقت میں عوام کے مجرم ہیں واپسی کا خیال دل سے نکال دیں ۔

انکو بھول کر بھی ن لیگ میں واپس میں نہیں لیاجائیگا ۔ میاں نواز شریف نے انتباہ کرتے ہوئے کہاکہ افراتفری اور عدم استحکام کی صورتحال کے پیش نظر اگر اب بھی اپوزیشن جماعتوں نے ایک دوسرے کیخلاف محاذ آرائی اورشکوک و شہبات کو ختم کرکے بحالی جمہوریت کیلئے متحد ہوکر بھرپور جدوجہد نہ کی تو صدر آئندہ کنٹرولڈ انتخابات میں کنٹرولڈ پارلیمنٹ وزیر اعظم اوراپوزیشن بناکر پاکستان کے حسنی مبارک بننے کی کوشش کرینگے ۔ جو کہ ملک و قوم کیلئے انتہائی تشویش کا باعث ہے ۔

متعلقہ عنوان :