وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر 188.20 ملین روپے کی لاگت سے پولیس ملازمین کیلئے ہاسٹل اور بیرکس تعمیر کی جائیں گی

اتوار 31 دسمبر 2006 12:22

راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین31دسمبر2006 ) وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی ہدایت پر 188.20 ملین روپے کی لاگت سے پولیس ملازمین او زیر تربیت اہلکاروں کیلئے بیرکس اور ہاسٹل تعمیر کرنے کا فیصلہ منصوبے کے پہلے حصے میں پولیس کالج سہالہ راولپنڈی ‘ ایلیٹ پولیس ٹریننگ سکول لاہور اور پولیس لائنز گوجرانوالہ میں ملازمین کیلئے بیرکس اور ہاسٹل تعمیر کئے جائیں گے ذرائع کے مطابق پولیس کالج سہالہ میں 250 پولیس اہلکاروں کیلئے 59.349 ملین روپے کی لاگت سے بیرکس تعمیر کی جائیں گی اس منصوبے کا مقصد پولیس ملازمین کو جدید سہولتوں سے آراستہ رہائش گاہ فراہم کرنا ہے صوبائی محکمہ مواصلات و تعمیرات نے منصوبے پر عمل درآمدشروع کردیا ہے�

(جاری ہے)