Live Updates

صدر ‘ وزیر اعظم اسلام آباد ‘شجاعت ‘پرویز الٰہی گجرات ‘نوازشریف ‘بے نظیر اور الطاف حسین دوبئی میں عید منائینگے

اتوار دسمبر 13:43

لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین31دسمبر2006 ) صدر پاکستان جنرل پرویز مشرف ‘وزیر اعظم شوکت عزیز اسلام آباد ‘مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین اور وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی گجرات ‘نوازشریف ‘بے نظیر بھٹو اورالطاف حسین دوبئی ‘قاضی حسین احمد لاہور اور جاوید ہاشمی کوٹ لکھپت جیل میں ‘آصف علی زرداری امریکہ میں عید منائینگے ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزراء شیخ رشیداحمد اور اعجاز الحق راولپنڈی ‘جمعیت اہلحدیث کے امیر ساجد میر سیالکوٹ ‘سابق صدر محمد رفیق تارڑ ‘گورنر خالد مقبول ‘خواجہ سعد رفیق لاہور ‘اے آر ڈی کے چیئر مین مخدوم امین فہیم ہالہ میں ‘سابق صدر فارو ق احمد خان لغاری اور ذوالفقار علی کھوصہ ڈیرہ غازی خاں ‘طاہر القادری لندن ‘مسلم لیگ (ن) کے چیئر مین راجہ ظفر الحق اسلام آباد ‘پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر شاہ محمود قریشی ملتان ‘جنرل سیکرٹری غلام عباس سیالکوٹ ‘مولانا فضل الرحمن اور حافظ حسین احمد نے عید الاضحی منائینگے ۔

جبکہ پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف قاسم ضیاء اپنی فیملی کے ہمراہ دوبئی میں عید منائینگے ۔
نواز شریف ہسپتال منتقل سے متعلق تازہ ترین معلومات