لیاقت بلوچ کی مسلم لیگ (ن) اورپیپلز پارٹی کے رہنماؤں سے ملاقاتیں

اتوار 31 دسمبر 2006 16:23

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31دسمبر۔2006ء) متحدہ مجلس عمل کے قائمقام جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ نے متحدہ اپوزیشن کے گرینڈ الائنس اور عید کے بعد حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک کو تیز تر کرنے کیلئے گزشتہ روز اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما چوہدری نثار ، سرتاج عزیز اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں راجہ پرویز اشرف ، ملک حاکمین اورراجہ شاہد ظفر سے الگ الگ ملاقاتیں کیں ۔

(جاری ہے)

اپوزیشن رہنماؤں کی ملاقاتوں میں آل پارٹیز کانفرنس اپوزیشن جماعتوں کے گرینڈ الائنس اور احتجاجی تحریک کے حوالے سے غوروخوض کیا گیا ۔ اپوزیشن رہنماؤں میں یہ اتفاق پایا گیا ہے کہ متحدہ اپوزیشن کے پلیٹ فارم سے مشترکہ جدوجہد سے احتجاجی تحریک میں شدت آ سکتی ہے اورموجودہ حکومت سے چھٹکارا حاصل ہو سکتاہے ۔ لہٰذا اپوزیشن جماعتوں کو آئین کی بالا دستی اور جمہوریت کے قیام کیلئے مشترکہ جدوجہد کرنی چاہیے ۔ لیاقت بلوچ نے دونوں جماعتوں کے رہنماؤں پر زور دیا کہ شفاف اور غیر جانبدار انتخابات جنرل مشرف کی موجودگی میں نہیں ہو سکتے تما م اپوزیشن جماعتوں کو اس بارے لائحہ عمل اختیا رکرنا چاہیے ۔