اسرائیل نے2006ء کے دوران بھارت کو ڈیڑھ ارب ڈالرکااسلحہ فروخت کیا

بدھ جنوری 12:30

تل ابیب (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 3جنوری2007ء ) اسرائیل نے سال2006 کے دوران بھارت کو ڈیڑھ ارب ڈالر کا اسلحہ فراہم کیا ہے۔اسرائیلی وزارت دفاع کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطا بق گزشتہ سال اسرائیل نے مختلف ممالک کو 4 ارب40 کروڑ ڈالر کے ریکارڈ ہتھیار فروخت کئے جس میں ڈیڑھ ارب ڈالر کے ہتھیار صرف بھارت کو فروخت کیے گئے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اسرائیل، امریکہ اور برطانیہ کے بعد اسلحہ فروخت کرنے والا دنیا کا تیسرا بڑا ملک ہے۔

متعلقہ عنوان :