بھارت‘برطانوی شہری کے قتل کے الزام میں4افراد گرفتار

بدھ 3 جنوری 2007 12:30

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 3جنوری2007ء ) بھارت میں ایک برطانوی شہری کے قتل کے الزام میں چار افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ایک بھارتی ٹی وی کے مطابق دارالحکومت نئی دہلی میں پولیس نے4 افرادکو ایک برطانوی شہری کو پھانسی دینے کے الزام میں گرفتار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

گلسٹرشائر سے تعلق رکھنے والے اسٹیفن بینٹ کو ریاست مہاراشٹر کے قصبے دوہا کے قریب واقع جنگلات میں12دسمبرکوپھانسی دی گئی تھی۔نئی دہلی میں برطانوی ہائی کمیشن کے ترجمان نے بتایا کہ بھارتی پولیس اس واقعہ کو قتل سے تعبیرکررہی ہے اورچاروں بھارتیوں کو14دسمبرکو حراست میں لیاگیا جبکہ ہائی کمیشن کے ترجمان نے اپنے شہری کے قتل کے محرکات کے بارے میں کچھ کہنے سے گریز کیا۔

متعلقہ عنوان :