سال 2006ء کے دوران اقوام متحدہ کے 22اہلکاروں کو ہلاک کردیا گیا

بدھ 3 جنوری 2007 12:32

نیویارک (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 3جنوری2007ء ) سال 2006ء کے دوران جہاں دنیا بھر میں پرتشدد واقعات میں ہزاروں افراد کی ہلاکت کے باعث بھاری رہا وہاں دنیا بھر میں قیام امن اور دیگر کاموں میں مصروف اقوام متحدہ کے اہلکاروں کے لئے بھی کچھ اچھا ثابت نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

ایک سالہ عرصے میں دنیا بھر میں مختلف ممالک میں اقوام متحدہ کے بائیس اہلکاروں کو ہلاک کردیا گیا عالمی ادارے کے سٹاف یونین کے صدر سٹیفن کنزمبیرا نے بتایا کہ 2006ء کے دوران مجموعی طور پر اقوام متحدہ کے 22 اہلکاروں کو ہلاک کردیا گیا جن میں سے زیادہ تر جنوبی لبنان‘ کانگو‘ ہیٹی ‘ سوڈان اور افغانستان میں ہلاک کئے گئے انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ سال 2005ء کے دوران یہ تعداد 32 تھی۔

انہوں نے بتایا کہ 2006ء کے دوران زیادہ تر اقوام متحدہ کے اہلکار اسرائیل لبنان جنگ کے دوران زخمی یا ہلاک ہوئے انہوں نے یہ تعداد سولہ ظاہر کی۔ انہوں نے بتایا کہ لبنان میں سب سے زیادہ افسوسناک واقعہ اسرائیل کی جانب سے اقوام متحدہ کے کمپاؤنڈ پر بمباری تھی جس کے نتیجے میں چار امن اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :