صدام حسین کی پھانسی کے باعث ایتھنز میں نیو ائیر نائٹ کی تقریبات میں لوگوں کی تعدادکم رہی

بدھ 3 جنوری 2007 12:32

ایتھنز(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 3جنوری2007ء ))یونان میں نئے سال کی تقریبات میں جوش خروش کی کمی اور خوف کی واضح جھلک دکھائی دی۔ایتھنز میں ہونے والی تقریب جو پارلیمنٹ ہاوٴس کے سامنے منعقدکی گئی میں یونانی افراد کابہت کم رش دیکھنے کو ملا جبکہ تارکین وطن کی بھی بڑی تعداد اس کودیکھنے کے لیے موجود نہ تھی جیسا کہ سابقہ سالوں کی تقریبات میں دکھائی دیتاہے ۔

نیوائیر نائیٹ کی زیادہ تر تقریبات فائیو سٹار ہوٹلوں اور دیگر نجی مقامات پر منعقد کی گئی ۔

(جاری ہے)

ایتھنز کے نئے سال کی تقریب کے آغاز کا اعلان یونان کے صدر کوستادینو ستے فانو پولوس نے کیا ۔امسال نیوائیر نائیٹ کے موقع پر آتش بازی بھی کم کی گئی ۔ایتھنز میں نیوائیر کی تقریبات کی کمی کی وجہ صدام حسین کی پھانسی کے ردعمل کے طور پر کسی بھی کارروائی اور کرسمس اور نیوائیر پر دہشت گردی کی کارروائیوں کے ممکنہ خدشات کے پیش نظر لوگوں کاجوش وخروش کم دیکھنے میں آیا مزید برآں نیویارک سے ایتھنز آنے والی اولمپک ائیر لائن میں بم کی افواہنے بھی نیوائیر نائیٹ کی تقریبات کو نقصان پہنچایا۔