صدر مملکت سے وزیراعظم شوکت عزیز اور مسلح افواج کے سربراہوں کی ملاقاتیں

بدھ 3 جنوری 2007 12:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 3جنوری2007ء ) صدر مملکت جنرل پرویز مشرف سے وزیراعظم شوکت عزیز نے ایوان صدر میں ملاقات کی جس میں ملک کی سیاسی اقتصادی صورتحال‘ افغانستان اور بھارت کے ساتھ جامع مذاکرات کے عمل سمیت دیگر اہم علاقائی اور قومی امور پر بات چیت کی گئی عیدالضحی کے موقع پر وزیراعظم نے ایوان صدر میں صدر سے ملاقات کی اور انہیں عید کی مبارکباد دی- اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیالات کیا ملاقات میں افغانستان اور بھارت کے ساتھ تعلقات پرغور کیا گیا بعد ازاں صدر سے مسلح افواج کے سربراہوں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل احسان الحق‘ وائس چیف آف آرمی سٹاف جنرل احسن سلیم حیات‘چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل محمد افضل طاہر اور فضائیہ کے سربراہ ائر مارشل تنویر احمد نے بھی صدر سے ملاقات کی اور ان سے اہم امور پر بات چیت کی-