قومی کرکٹ ٹیم انضمام الحق کی قیادت میں جنوبی افریقہ پہنچ گئی ‘کراچی ائیر پورٹ پر سیکورٹی کے ناقص انتظامات ‘ لوگ آٹو گراف لینے کیلئے ٹوٹ پڑے

ٹیم جنوبی افریقہ کیخلاف تین ٹیسٹ اور پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلے گی

بدھ 3 جنوری 2007 13:21

لاہور( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین03جنوری2007 ) تین ٹیسٹ اور پانچ ایک روز ہ میچوں کی سیریز میں حصہ لینے کیلئے قومی کرکٹ ٹیم انضمام الحق کی قیادت میں جنوبی افریقہ پہنچ گئی ۔ قومی ٹیم جب روانگی کیلئے کراچی ائیر پورٹ پر پہنچی تو عید کی خوشیوں میں مگن سیکورٹی سٹاف ٹیم کو سیکورٹی فراہم نہ کرسکا جسکے باعث ٹیم کو شدید پریشانی کاسامنا کرنا پڑا ۔

لوگ آٹو گراف لینے کیلئے کھلاڑیوں پر ٹوٹ پڑے ۔ پولیس سپورٹس کے انچارج ڈی آئی جی سید محمد عابدقادری نے اس واقعہ پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے متعلقہ حکام سے فوی ایکشن لینے کی درخواست کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کویقینی بنایا جائے کہ آئندہ اس طرح کے واقعات رونما نہ ہوں۔ پاکستان ٹیم جنوبی افریقہ کیخلاف تین ٹیسٹ میچوں اور پانچ ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کھیلے گی پہلا ٹیسٹ میچ 11جنوری سے سنچورین میں کھیلا جائے گا ‘ دوسرا ٹیسٹ میچ 19جنوری کو پورٹ ایلزبتھ اور تیسرا ٹیسٹ میچ 26جنوری کوکیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا جبکہ پہلا و ن ڈے 4فروری کو سنچورین‘ دوسرا ون ڈے 7فروری کو ڈربن‘ تیسرا 9فروری کو پورٹ ایلزبتھ ‘ چوتھا 11فروری کو کیپ ٹاؤن اور آخری اور پانچواں ون ڈے 14فروری کو جوہانسبرگ میں کھیلا جائیگا ۔

(جاری ہے)

پاکستانی ٹیم EK-761کے ذریعے بدھ کی صبح دس بجے ٹیمبوں انٹر نیشنل ائیرپورٹ جوہانسبرگ پہنچی تو ساؤتھ افریقہ کے کمرشلاینڈ کمیونیکیشن مینجر سٹیو ایل ورتھی اور دیگر افراد نے ٹیم کا استقبال کیا ۔ پاکستان ٹیم اپنے دورے کا آغاز 6جنوری سے ڈی بیٹر ڈآئمنڈ اوول کمبرلی میں تین روزہ میچ سے کریگی ۔

متعلقہ عنوان :