سردار عتیق کا بان کی مون کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے عہدے کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد

بدھ جنوری 13:25

مظفر آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین03جنوری2007 ) آزاد جموں وکشمیر کے وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے اقوام متحدہ کے نئے سیکرٹری جنرل بان کی مون کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے اور اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ مسئلہ کشمیر جو مذاکرات کے مراحل میں ہے ان کی اعلیٰ قائدانہ صلاحیتوں اور غیر متنازعہ شخصیت کے باعث حل کی جانب بڑھے گا اور کشمیری عوام جو برس ہا برس سے ظلم و ستم کا شکار ہیں ان کو باعزت طور پر آزادانہ زندگی بسر کرنے کا موقع ملے گا۔ ز

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments