بنگلہ دیش‘ حزب اختلاف نے عام انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا

بدھ 3 جنوری 2007 13:49

ڈھاکہ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین03جنوری2007 ) بنگلہ دیش میں حزب اختلاف 22 جنوری کو ہونے والے عام انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس بات کا اعلان چودہ رکنی اپوزیشن الائنس کی رہنما اور عوامی لیگ پارٹی کی سربراہ حسینہ واجد نے دارالحکومت ڈھاکہ میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

انھوں نے بتایا کہ اپوزیشن اتحاد نے بائیس جنوری کو ہونے والے عام انتخابات میں حصہ نہ لینے پر اتفاق کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عبوری حکومت آزاد اور شفاف انتخابات کے لیے سازگار ماحول قائم کرنے میں ناکام رہی ہے۔ یاد رہے کہ بنگلہ دیش میں اکتوبر 2006ء میں عبوری حکومت کے اقتدار سنبھالنے کے بعد انتخابی اصلاحات کے تنازع پر مظاہروں اور پرْتشدد واقعات میں کم از کم45افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :