بھارتی بحریہ میں نئے جدید ترین جنگی جہاز کی شمولیت

بدھ 3 جنوری 2007 13:49

بنگلور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین03جنوری2007 ) بھارتی بحریہ میں ایک اور نئے اور جدید ترین جنگی جہاز کو شامل کیا جارہا ہے جو جدید الیکٹرانک جنگی سسٹم سے لیس ہے۔ ایک بھارتی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آج (جمعرات کو ) بھارتی بحریہ میں ایک نئے جہاز شاردل کو کرناٹک کے ساحل پر کرول نیول بیس پر بحریہ میں شامل کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

بھارتی اخبار کے مطابق مذکورہ جنگی جہاز 11 ٹینک‘ 10 فوجی گاڑیاں‘ 500 اہلکار‘ ہیلی کاپٹر‘2 راکٹ لاوٴنچرز‘ 2 اینٹی کرافٹ گن اور زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کو لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ بحریہ کے ترجمان نے بتایا کہ شاردل اپنی نوعیت کا پہلا جہاز ہے مختلف اقسام کا جنگی سازو سامان اور ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :