ساؤتھ افریقہ سے جیت کر قوم کو نئے سال کا تحفہ دینگے. انضمام الحق

بدھ 3 جنوری 2007 14:00

لاہور( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین03جنوری2007 ) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان انضما م الحق نے کہا ہے کہ ٹیم دورہ ساؤتھ افریقہ میں مایوس نہیں کریگی اور جیت کر قوم کو نئے سال کا تحفہ دینگے ۔ لاہور میں تربیتی کیمپ کے دوران کھلاڑیوں کو ساؤتھ افریقہ کی تیز وکٹوں کو مد نظر رکھتے ہوئے پریکٹس کروائی گئی ہے اور جنوبی افریقہ کیخلاف ایک متوازن ٹیم کیلئے باؤلنگ ‘ بیٹنگ سمیت ہر شعبہ میں بہترین کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

روانگی سے قبل این این آئی سے ٹیلیفون پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ کھلاڑی وہاں کی فاسٹ وکٹوں پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرینگے اور اس سلسلہ میں حکمت عملی بنا لی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کیخلاف نظر آنے والی خامیوں پر قابو پانے کی بھرپور کوشش کی گئی ہے اور ساؤتھ افریقہ کے خلاف ٹیم ایک نئے روپ میں نظر آئے گی ۔ انضمام الحق نے کہا کہ میں نے بیٹنگ کو امپرو کرنے کیلئے بھرپور پریکٹس کی ہے انشا اللہ میں ساؤتھ افریقہ کے خلاف اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے میں کامیاب ہو جاؤں گا ۔

متعلقہ عنوان :