Live Updates

محمد آصف اور رانا نوید الحسن عید کے دنوں میں بھی باؤلنگ پریکٹس کرتے رہے

بدھ 3 جنوری 2007 14:00

لاہور( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین03جنوری2007 ) دورہ ساؤتھ افریقہ کیلئے قومی ٹیم کے ساتھ جانیوالے فاسٹ باؤلرز محمد آصف اور رانا نوید الحسن عید کے دنوں میں بھی پریکٹس کرتے رہے ۔ یہ انکشاف دونوں باؤلرز نے خصوصی ملاقات کے دوران کیا ۔

(جاری ہے)

رانا نوید الحسن اور محمد آصف کا کہنا تھاکہ ہم نے عید کی چھٹیوں میں بھی اپنے کلب کے انچارج پرویز چشتی اور خان اشرف خان کی ہدایت پر جمخانہ کلب شیخوپورہ میں بھرپور باؤلنگ پریکٹس کرکے اپنی خامیوں پر قابو پانے کی کوشش کی ہے اور انشا اللہ ٹیسٹ اور ایک روزہ سیریز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرینگے ۔

محمد آصف نے کہا کہ ٹیم سے باہر رہنے سے کارکردگی پر کوئی فرق نہیں پڑیگا کیونکہ میں اپنے کلب میں پریکٹس کے ساتھ ساتھ ڈومیسٹک کرکٹ کے میچز کھیلتا رہا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ ڈوپنگ کیس سے انہوں نے بہت سبق حاصل کیا ہے اور کھانے پینے کی اشیاء استعمال کرنے میں محتاط ہو چکے ہیں ۔
Live عید الفطر سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :