کشمور میں دھماکہ گیس کی سپلائی معطل

بدھ جنوری 14:05

کندھ کوٹ (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین03جنوری2007 ) کشمور کے قریب دھماکہ گیس کی لائن کو نقصان‘ علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا‘گیس کی فراہمی معطل ہو گئی جس کی وجہ سے بجلی بند ہو گئی تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات کو دیر گئے کشمور کے قریب پولیس تھانہ کشمور کی حدود آر ڈی پر اچانک ایک بم دھماکہ ہوا جس کی وجہ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا کندھ کوٹ سے گڈو پاور پلانٹ جانے والی گیس پائپ لائنیں دھماکے سے پھٹ گئیں جس کی وجہ سے گڈو تھرمل پاور ہاؤس کو گیس کی فراہمی معطل ہو گئی وہاں پر موجود ڈیوٹی انچارج انجنیئر اشرف صدیقی نے این این آئی کو بتاتے ہوئے کہاکہ گیس کی فراہمی معطل ہو گئی ہے جس کی وجہ سے ہماری بجلی سپلائی ہونے والی مشینری بند ہو گئی ہے جبکہ گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ ہم نے ایک بڑے دھماکے کی آواز سنی ایسا لگا کہ کوئی بم دھماکہ ہوا ہو جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ پریشر کی وجہ سے ہوا ہے جبکہ پی پی ایل والوں نے چار گھنٹے کے بعد کام شروع کیا ہے یاد رہے کہ تین ماہ قبل اسی جگہ پر گیس پائپ لائن پر دھماکہ ہوا تھا-

Your Thoughts and Comments