ونیزویلا‘ جیل میں دو گروہوں کے درمیان جھڑپیں ،16افراد ہلاک ‘ 13 زخمی

بدھ 3 جنوری 2007 14:08

کراکس(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین03جنوری2007 ) جنوبی امریکہ کے ملک ونیزویلا کی ایک جیل میں دو گروہوں میں جھڑپوں میں16افراد ہلاک جبکہ تیرہ زخمی ہوگئے۔ امریکی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جھڑپوں کا یہ واقعہ کراکس کے جنوب مغرب میں ایک جیل میں اس وقت پیش آیا جب قیدیوں کے دو گروپوں میں کسی بات پر جھگڑا ہوگیا۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر آف پرزنز کے مطابق تنازعہ یوری بانا جیل کے دو سیل بلاکس کے قیدیوں کے درمیان جھگڑے سے شروع ہوا جس دوران دونوں گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں سولہ افراد ہلاک جبکہ تیرہ زخمی ہوگئے جبکہ صورتحال کو قابو میں لانے کے لئے پولیس کی بھاری نفری کو بھی طلب کرنا پڑا تاہم صورتحال کو کنٹرول کرلیا گیا ہے اور اس واقعے کے متعلق تفتیش کی جارہی ہے.

متعلقہ عنوان :