اقوام متحدہ کے اہلکار سوڈانی بچوں کو جنسی تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں. رپورٹ

بدھ 3 جنوری 2007 14:22

نیویارک (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین03جنوری2007 ) ایک برطانوی اخبار نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ سوڈان کے جنوبی علاقے میں متعین اقوامتحدہ کی امن فوج کے اہلکار بچوں کو جنسی تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سوڈانی حکومت نے اقوام متحدہ کے اہلکاروں کی جانب سے بچوں کو جنسی تشد دکا نشانہ بنانے کی ویڈیو اور دوسرے شواہد اکھٹے کئے ہیں، تاہم اس حوالے سے اقوام متحدہ کا باقاعدہ اقرار اور تحقیقات کرنا باقی ہے۔

اخبار کا کہنا ہے کہ بچوں سے جنسی تشددکئے جانے کی رپورٹ سب سے پہلے اقوام متحدہ کے بچوں سے متعلق ادارے نے اپنی ایک اندرونی رپورٹ میں دی تھی۔ ادھرنیویارک میں اقوام متحدہ کے امن مشن کے محکمے نے اس حوالے سے کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہے۔ واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے 11 ہزار اہلکار جنوبی سوڈان میں سال 2005 سے تعینات ہیں۔

متعلقہ عنوان :