ٹریفک کے ایک حادثہ میں زمیندار اپنی اہلیہ سمیت جاں بحق جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہوگئے

بدھ 3 جنوری 2007 14:53

چیچہ وطنی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین03جنوری2007 ) ٹریفک کے ایک حادثہ میں بائی پاس روڈ چیچہ وطنی پر کار سپیڈ بریکر سے اچھل کر قلابازیاں کھاتی ہوئی کاٹن فیکٹری کی دیوار سے ٹکرا کر الٹ گئی۔حادثہ کے نتیجہ میں قصور کا معروف زمیندار اہلیہ سمیت جاں بحق جبکہ اسکا نوجوان بیٹا اور داماد شدید زخمی ہوگئے ۔پولیس کے مطابق کوٹلہ شیخ نتھا ضلع قصور کا زمیندار چودھری محمد صدیق جٹ ولد حاجی حسن اپنے اہل خانہ کے ہمراہ عید کے روز وفات پاجانے والے اپنے کسی عزیز کی رسم تدفین میں شرکت کیلئے چک182/9.L آیا تھا۔

(جاری ہے)

بدھ کی صبح متوفی محمد صدیق اپنی بیوی ارشاد بی بی ،بیٹے علی احمد اور بہنوئی حاجی محمد صادق کے ہمراہ رسم قل کیلئے سامان خریدنے کار نمبر5966/LWR پر چیچہ وطنی شہر آرہے تھے کہ ان کی گاڑی اچانک پرانے ٹال پلازہ کے قریب بنے سپیڈ بریکر سے اچھل کر قلابازیاں کھاتی ہوئی قریبی کاٹن فیکٹری کی دیوار سے جا ٹکرائی۔ حادثہ کے نتیجہ میں محمد صدیق اور اسکی اہلیہ موقع پر ہی جاں بحق جبکہ کار میں سوار دیگر دونوں افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ حادثہ کے وقت علی احمد کار ڈرائیور کررہا تھا۔میاں بیوی کی نعشوں اور دونوں زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :