حافظ آباد میں 5جنوری کو صدام کی پھانسی کے خلاف جلوس نکالنے کا اعلان

بدھ جنوری 15:37

حافظ آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین03جنوری2007 )عالمی تنظیم اہلسنت پاکستان کل 5جنوری جمعةالمبارک کو سابق عراقی صدر صدام حسین کو پھانسی دینے کے خلاف یوم احتجاج منائے گی ۔

(جاری ہے)

عالمی تنظیم اہلسنت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی صاحبز ادہ علامہ ضیاء اللہ قادری نے بتایا کہ اس روز ملک بھر میں علماء و مشائخ جمعةالمبارک کے اجتماعات میں امریکی دہشت گردی اور غنڈہ گردی کے خلاف احتجاج کریں گے ۔بعد ازاں احتجاجی مظاہرے بھی کئے جائیں گے۔