چیچہ وطنی‘ عیدالضحی کے موقع پر سب سے مہنگا بچھڑا 80 ہزار اور مہنگا بکرا 40 ہزار میں فروخت ہوا

بدھ 3 جنوری 2007 15:38

چیچہ وطنی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین03جنوری2007 ) عید الاضحی کے موقع پر یہاں سب سے مہنگا بچھڑا 80ہزار روپے جبکہ سب سے مہنگا بکرا40ہزار روپے میں فروخت ہوا، بچھڑا فروخت کرنیوالے دیہاتی محمد دین کا کہنا تھا کہ اس نے بچھڑا بیٹا بنا کر پالاتھا جسے سب گھر والے پیار سے ”لڈو “کہتے تھے، بچھڑا خریدنے والے ملتان کے رہائشی شخص محمد اشرف کا کہنا تھا کہ وہ بچھڑے کی اس سے بھی زیادہ قیمت دینے پر آمادہ تھا کیونکہ اس نے کئی منڈیاں چیک کیں مگر”لڈو“ جیسا خوبصورت جانور کہیں دیکھنے میں نہیں آیا،سب سے مہنگا بکرا فروخت کرنیوالے شخص ملازم حسین کا بھی یہی موٴقف تھا کہ اس نے بکرا اپنے خاندان کا فرد سمجھ کرپالا ،خریدارمحمد زاہد کا کہنا تھا کہ اسے اچھا جانور خرید کر دلی خوشی ہوئی۔

متعلقہ عنوان :