گالی دینے پر بھتیجے نے گولی مار کر چچا کو ہلاک کر دیا

بدھ 3 جنوری 2007 15:38

چیچہ وطنی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین03جنوری2007 ) بھتیجے نے گالی دینے پر اندھا دھند فائرنگ کرکے قربانی کا گوشت کھانے میں مصروف چچا کو ہلاک جبکہ اسکے 11سالہ بھانجے کو شدید زخمی کردیا ،ملزم دیہاتیوں کی موجودگی میں اسلحہ لہراتا ہوا فرار ہوگیا،پولیس کے مطابق چک38/12.

(جاری ہے)

L میں رہائش پذیر شیخ ولایت کا بیٹا ملزم شبیر عرف شیریں مقتول ریاست علی ولد غلام محمدکا رشتہ میں بھتیجا لگتا تھا ،مقتول لاہور میں واقع بھینسوں کے ایک باڑے میں ملازمت کرتا تھا جو عید منانے کیلئے ساتھی ملازم کے 10سالہ بیٹے عمیر کے ہمراہ گاوٴں آیا ،اس دوران ملزم شبیر عرف شیریں مہمان آئے ہوئے بچے عمیر کو اپنے ہمراہ گھومنے کیلئے گاوٴں سے باہر لے گیا کئی گھنٹوں کے بعد واپس گھر پہنچنے پر مقتول ریاست علی نے عمیر کی ڈانٹ ڈپٹ کرتے ہوئے ملزم شبیرکو بھی برا بھلا کہا کہ وہ عمیر کو اپنے ساتھ کیوں لے گیا تھا،اسی بات پر دونوں میں تلخ کلامی ہوگئی تاہم ملزم اپنے گھر چلا گیا، مقتول ریاست علی اس دوران اپنی بہن صغراں عرف رانی کے بیٹے مصطفی کے ہمراہ کھانا کھانے میں مصروف ہوگیا اسی اثنا میں مسلح ملزم شبیر گھر میں دوبارہ زبردستی آگھسا اور فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں گولیاں لگنے سے ریاست علی موقع پر ہی جاں بحق جبکہ قریب ہی چارپائی پر بیٹھا ہوا اسکا بھانجا مصطفی شدید زخمی ہوگیا ،ملزم مقامی لوگوں کے سامنے دھمکیاں دیتا ہوا فرار ہوگیا،پولیس نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سے پوسٹ مارٹم کے بعد مقتول کی نعش تدفین کیلئے ورثا کے حوالے کردی اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسکی تلاش شروع کردی،زخمی مصطفی ولد عنایت علی کی حالت ہسپتال میں خطرہ سے باہر بیان کی جاتی ہے، بہن صغراں کے مطابق اسکا مقتول بھائی شادی شدہ تھا تاہم اسکی بیوی گھریلو ناچاقی کی بنا ء پر ان دنوں اپنے میکے میں مقیم تھی۔

متعلقہ عنوان :