چیچہ وطنی‘ کار سپیڈ بریکر سے اچھل کر فیکٹری کی دیوار سے ٹکرا کر الٹ گئی‘ میاں بیوی موقع پرجاں بحق

بدھ جنوری 15:39

چیچہ وطنی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین03جنوری2007 ) بائی پاس روڈ چیچہ وطنی پر کار سپیڈ بریکر سے اچھل کر قلابازیاں کھاتی ہوئی کاٹن فیکٹری کی دیوار سے ٹکرا کر الٹ گئی جس کے نتیجہ میں قصور کا معروف زمیندار اہلیہ سمیت جاں بحق جبکہ اسکا نوجوان بیٹا اور داماد شدید زخمی ہوگئے ،پولیس کے مطابق کوٹلہ شیخ نتھا ضلع قصور کا زمیندار چودھری محمد صدیق جٹ ولد حاجی حسن اپنے اہل خانہ کے ہمراہ عید کے روز وفات پاجانیوالے اپنے کسی عزیز کی رسم تدفین میں شرکت کیلئے چک182/9.

(جاری ہے)

L آیا ، بدھ کی صبح متوفی محمد صدیق اپنی بیوی ارشاد بی بی ،بیٹے علی احمد اور بہنوئی حاجی محمد صادق کے ہمراہ رسم قل کیلئے سامان خریدنے نجی کار نمبر5966/LWR (سنٹرو) پر چیچہ وطنی شہر آرہے تھے کہ انکی گاڑی اچانک پرانے ٹال پلازہ کے قریب بنے سپیڈ بریکر سے اچھل کر قلابازیاں کھاتی ہوئی قریبی کاٹن فیکٹری کی دیوار سے جا ٹکرائی، حادثہ کے نتیجہ میں محمد صدیق اور اسکی اہلیہ موقع پر ہی جاں بحق جبکہ کار میں سوار دیگر دونوں افراد شدید زخمی ہوگئے ، حادثہ کے وقت علی احمد کار ڈرائیور کررہا تھا،میاں بیوی کی نعشوں اور دونوں زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے،یہ امر قابل ذکر ہے کہ ٹال پلازہ کے قریب بنے ہوئے اس سپیڈ بریکر سے کئی حادثات کے نتیجہ میں اب بہت سے افراد لقمہ ء اجل بن چکے ہیں۔