بے نظیر بھٹو نے مشرف کو وردی میں دوبارہ صدر منتخب کر نے کیلئے ووٹ دینے کا گرین سگنل دے دیا پی پی پی سے ڈیل ملک کے مفاد میں ہے . شیر افگن نیازی

بدھ 3 جنوری 2007 16:25

چکوال (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین03جنوری2007 ) وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر شیر افگن نے کہا ہے کہ حکومت اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان مذاکرات فیصلہ کن مرحلہ میں داخل ہو چکے ہیں اور بے نظیر بھٹو نے جنرل پرویز مشرف کو موجودہ اسمبلیوں سے ہی آئندہ پانچ سال کے لئے وردی میں صدر منتخب کر انے کے لئے ووٹ دینے کا گرین سگنل دے دیا ہے تاہم حکمران مسلم لیگ کے اندر ایک مضبوط دھڑا اس کی مخالفت کررہا ہے وہ چکوال پریس کلب میں ٹیلی فونک خطاب کررہے تھے وفاقی وزیر ڈاکٹر شیر افگن نے بتایا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ ڈیل قوم اور ملک کے مفاد میں ہے کیونکہ اس ڈیل کے نتیجے میں نہ صرف ملک میں سیاسی استحکام پیدا ہو گا بلکہ آنیوالے عام انتخابات میں روشن خیال قوتوں کو پارلیمنٹ میں دو تائی اکثریت حاصل ہو گی وفاقی وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ بے نظیر بھٹو 2008ء کے عام انتخابات سے قبل وطن واپس نہیں آ سکیں گی انہوں نے کہاکہ آنیوالے عام انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ ڈیل کے نتیجے میں متحدہ مجلس عمل حسب سابق مساجد تک محدود ہو جائے گی اور ملک میں روشن خیال ایجنڈے کو سیاسی تقویت بھی پہنچے گی ایک اور سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہاکہ سینٹ کا اجلاس پندرہ جنوری کو شروع ہو گا جبکہ قومی اسمبلی کے اجلاس کے لئے چھ فروری کی تاریخ مقرر کی گئی ہے اور قومی اسمبلی کے اس اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین کی طرف سے پیش کیے جانیوالا دوسرا حقوق نسواں بل پیش کیا جائے گا اسی سیشن میں منظور کرایا جائے گا انہوں نے کہاکہ اس بل میں ونی کر نا قرآن سے شادی زبردستی شادیاں اور بیٹی کو وراثت میں حصہ نہ دینا قابل تعزیر جرم قرار دیئے جائیں گے وفاقی وزیر نے کہاکہ بہر حال آنیوالے ایکشن آزادانہ منصفانہ اور شفاف ہونگے

متعلقہ عنوان :