نیشنل گیمز -- سرحد سوئمنگ کی ٹیم پشاور کے عادل خان سوئمنگ پول میں گرم پانی کا نظام شروع نہ کرنے کی وجہ سے مقابلوں سے باہر رہ جائے گی. سیکرٹری ایسوسی ایشن

بدھ 3 جنوری 2007 16:25

پشاور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین03جنوری2007 ) صوبہ سرحد کے پیراک سردی کے موسم میں عادل شاہ سوئمنگ پول میں گرم پانی کی سہولت مہیا نہ ہونے کے باعث نیشنل گیمز میں شرکت سے محروم رہ جائیں گے یہ انکشاف سرحد سوئمنگ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری آصف اورکزئی نے پشاور قیوم سپورٹس کمپلیکس میں صحافیوں سے بات چیت کے دوران بتائی انہوں نے کہا کہ پاکستان سوئمنگ فیڈریشن نے ہمیں ھدایت کی تھی کہ کراچی میں منعقدہ نیشنل گیمز کے لئے سرحد کی سوئمنگ ٹیم تیار کیا جائے تاھم پشاور کے عادل خان سوئمنگ پول میں صوبائی سپورٹس بورڈ کی جانب سے گرم پانی کی سہولت مہیا نہیں کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں ہم نے سرحد اولمپک ایسوسی ایشن سے بھی بات کی جنہوں نے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس معاذ اللہ سے بات کی تاھم انہوں نے کوئی جواب نہیں دیتا آصف اورکزئی نے کہا کہ سرحد نے 2006ء کے نیشنل گیمز میں ریکارڈ 13میڈل حاصل کئے جبکہ ایک کھلاڑی عدنان ہاشم نے نو سونے کے میڈل حاصل کر کے ایک ریکارڈ قائم کیا تاھم اس کے باوجود صوبائی حکومت سوئمنگ کے کھیل کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کررہی ہے انہوں نے بتایا کہ عادل خان سوئمنگ پول میں گرم پانی کے نظام کا افتتاح کچھ عرصہ قبل وزیر اعلی سرحد اکرم خان درانی نے کیا تاھم ابھی تک سرحد کے کھلاڑیوں کو یہ سہولت نہیں دی جارہی ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں انہوں نے وزیر اعلی سرحد اکرم خان درانی، سرحد اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید عاقل شاہ اور صوبائی وزیر کھیل حسین احمد کانجو سے مطالبہ کیا کہ وہ اس بارے میں احکامات جاری کریں تاکہ سرحد کی ٹیم تیار کی جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :