بھارت میں ہونیوالی ہاکی لیگ میں پاکستان کے 9کھلاڑی شرکت کرینگے

بدھ 3 جنوری 2007 18:13

لاہور( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین03جنوری2007 ) بھارت میں ہونیوالی ہاکی لیگ میں پاکستان کی 11کی بجائے نو کھلاڑی شرکت کرینگے ۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کے مختلف شہروں میں ہونیوالی ہاکی لیگ میں کپتان ریحان بٹ‘ عمران وارثی‘ عمران خان‘ عدنان مقصود‘ محمد زبیر‘شکیل عباسی‘ طار ق عزیز ‘ سجاد انور‘ سلمان اکبر‘ عدنان ذاکر اور شکیل عباسی شامل ہیں جبکہ دوپاکستانی کھلاڑی احسان اللہ اور محمد عمران بھارت نہیں جارہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے مطابق پاکستان آرمی میں شامل محمد عمران کو انکے ادارے نے اجازت نہیں دی جبکہ احسان اللہ نے اپناپاسپورٹ ویزہ کیلئے جمع نہیں کروایا ۔ انڈین ہاکی لیگ میں 30غیر ملکی کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں جن میں سب سے زیادہ تعداد پاکستانی کھلاڑیوں کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :