نامعلوم تخریب کاروں نے سوئی میں کنویں سے پلانٹ کو جانے والی گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا

بدھ 3 جنوری 2007 18:33

کوئٹہ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین03جنوری2007 ) نامعلوم تخریب کاروں نے سوئی میں کنویں سے پلانٹ کو جانے والی گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا تفصیلات کے مطابق نامعلوم تخریب کاروں نے ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی میں گیس کے سب سے بڑے پلانٹ کو کنویں سے جانے والے گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیزمواد سے اڑا دیا جس سے فوری طور پر سوئی میں گیس کی سپلائی معطل کر دی گئی اور متعلقہ حکام گیس پائپ لائن کی مرمت کرنے کیلئے موقع پر پہنچ گئے ہیں ذرائع کے مطابق نامعلوم تخریب کاروں نے گذشتہ روز کنویں سے پلانٹ کو جانے والی 41نمبر پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا جس سے آٹھ انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو شدید نقصان پہنچا اور فوری طور پر مزید کسی خطرے کے پیش نظر گیس کی سپلائی کو معطل کر دیا گیا ہے سوئی گیس ذرائع کے مطابق توقع ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے اندر گیس پائپ لائن کی مرمت کر دی جائے گی اور گیس کی دوبارہ بحالی شروع ہو جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :