ڈیرہ بگٹی بی ایل اے کے سر غنہ اشرف بگٹی سمیت 24تخریب کارگرفتار

بدھ 3 جنوری 2007 18:33

کوئٹہ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین03جنوری2007 ) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیر کوہ میں بی ایل اے کے سر غنہ اشرف بگٹی سمیت چوبیس تخریب کاروں کو گرفتار کر لیا ذرائع کے مطابق یہ تخریب کار اپنے سر غنہ کی قیادت میں ڈیرہ بگٹی سوئی اور پیر کو ہ میں تخریب کاری کیلئے ایک جگہ اکٹھے ہوئے تھے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے چھاپہ مار کر تخریب کاروں کی خفیہ کمین گاہ سے بی ایل اے کے سر غنہ اشرف بگٹی اور اس کے دیگر چوبیس تخریب کار ساتھیوں کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے ذرائع کے مطابق بی ایل اے کے ترجمان اشرف بگٹی اور اس کے دیگر ساتھی ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی اور پیر کوہ میں خاص طور پر سرکاری تنصیبات کو نقصان پہنچانے کی غرض سے ایک جگہ اکٹھے ہوئے تھے اور اس سے پہلے بھی یہ گروپ سرکاری اہم تنصیبات کو نقصان پہنچا چکا ہے ذرائع کے مطابق توقع ہے کہ ملزمان سے جلد ہی دوران تفتیش اہم انکشافات کی توقع ہے ۔