کوئٹہ میں عید کے روز دو بم دھماکے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

بدھ 3 جنوری 2007 18:33

کوئٹہ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین03جنوری2007 ) ضلع نوشکی اور ملتانی محلہ کوئٹہ میں عید کے روز دو بم دھماکے ہو ئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نامعلوم تخریب کاروں نے ضلع نوشکی میں ایک سرکاری بلڈنگ کے ساتھ دستی بم رکھا تھا جو دھماکے سے پھٹ گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ بلڈنگ کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ دوسرا بم دھماکہ عید کی دوسری رات کو ملتانی محلہ کوئٹہ میں ہوا جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہو اتاہم ارد گرد کے گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے پولیس نے دونوں واقعات کے علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے ۔