سرحد کے 21ہزار چھ سو نو افراد نے حج کی سعادت حاصل کی ،پی آئی اے کی پہلی حج پرواز آج پشاور پہنچے گی ،آخری پرواز تین فروری کو آئے گی

بدھ 3 جنوری 2007 19:01

پشاور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین03جنوری2007 ) سعودی عرب سے حجاج کرام کی واپسی کے لئے آج سے خصوصی حج پروازیں شروع ہورہی ہیں پی آئی اے کے کوارڈینیشن آفیسر اکمل خان نے میڈیا کو بتایا کہ پشاور کے لئے پہلی حج پرواز تین سو پانچ حاجیوں کو لے کر آج شام چار بجے جدہ سے پشاور پہنچے گی جبکہ روزانہ دو پروازیں آئیں گی اس سلسلے کی آخری پرواز تین فروری کو آئے گی حج ڈائریکٹوریٹ کے مطابق اس سال گورنر سرحد علی محمد جان اورکزئی ،وزیر اعلی سرحد اکرم خان درانی سمیت 21ہزار چھ سو نو عازمین فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب گئے تھے جبکہ ملک بھر سے یہ تعداد ایک لاکھ55ہزار ہے ان افراد کو چار سو76 خصوصی پروازوں کے ذریعے وطن واپس لایا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :