عید کے موقع پر ٹیلی نار نے انٹرنیشنل (MMS) متعارف کردی

بدھ 3 جنوری 2007 19:01

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین03جنوری2007 ) ٹیلی نار پاکستان نے جو کہ ملک کا تیزی سے پھیلتا ہوا نیٹ ورک ہے صارفین کے لیے اپنی Value Added Services میں مزید پیش قدمی کرتے ہوئے انٹرنیشنل ملٹی میڈیا سروس(MMS)متعارف کر دی ہے۔ بدھ کو جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق اس سروس کے بدولت صارفین 18 ممالک میں اپنے چاہنے والوں کے ساتھ (MMS) اور ملٹی میڈیا میسیج کا تبادلہ کرسکیں گے، اس نئی سروس نے ٹیلی نار کے صارفین کو لوکل مارکیٹ میں منفرد مقام دے دیا ہے جس کی بدولت وہ دنیا بھر میں (MMS) بھیج سکتے ہیں اور موصول کرسکتے ہیں اس انٹرنیشنل (MMS) سروس کا اطلاق جن ممالک میں ہو گا اُن میں ناروے، تھائی لینڈ، تائیوان، سعودی عرب، چین، مکاؤ، چیک ریپبلک، بنگلہ دیش، بحرین، جرمنی، آسٹریا، سربیا اینڈ مونٹی نیگرو، ڈینمارک، یوکرین، ملائیشیاء، ہانگ کانگ، آسٹریلیا، ہنگری شامل ہیں۔

(جاری ہے)

جلد ہی اس فہرست میں مزید ممالک بھی شامل ہو جائیں گے۔ٹیلی نار پاکستان کے چیف مارکیٹنگ آفیسر Sigvart Voss Eriksen نے کہا کہ عید کے پُر مسرت موقع پر ہم اپنے صارفین کو سرپرائز دینا چاہتے تھے اور اس سے بڑھ کر کیا سرپرائز ہو سکتا ہے کہ جس کے بدولت وہ اپنے چاہنے والوں سے قریب ہوسکیں۔ لوکل انڈسٹری میں پہلی مرتبہ متعارف ہونے والی سروس سے ٹیلی نار کے صارفین عید مبارک کے پیغامات (MMS) کے ذریعے دنیا کے وسیع تر بین الاقوامی موبائل صارفین تک بھیج سکیں گے اور موصول بھی کرسکیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ اپنے صارفین کو جدید اور بہترین ٹیکنالوجی سے فائدہ اُٹھانے کا موقع سہل انداز میں فراہم کرسکیں۔ Value Added Mobile Service کی آمد نے (SMS) اور (MMS) کے ذریعے عید کے پیغامات بھیجنے کو بہت مقبولیت پہنچائی ہے اس مقبولیت کی وجہ اس سروس کا قطعی، کم وقت اور کم قیمت ہونا ہے۔ اب تک کسی نے بھی لوکل مارکیٹ میں انٹرنیشنل ملٹی میڈیا میسیج کو متعارف نہیں کرایا تھا۔

ٹیلی نار پاکستان کو یہ منفرد مقام حاصل ہوگیا ہے جس کی بدولت ٹیلی نار کے صارفین کم قیمت اور کم وقت میں باآسانی اپنے پیغامات دوستوں اور عزیزوں تک دنیا بھر میں بھیج سکیں گے۔ملٹی میڈیا میسجنگ کا شمار جدید میسیج سروس میں ہوتا ہے جس کے ذریعے میسیج کو نا صرف تحریری بلکہ تصویری اور آواز کے ساتھ بھی بھیجا جا سکتا ہے۔ یہ سروس ایسے تمام موبائل ہینڈ سیٹس پر دستیاب ہے جو GPRS/MMS configuredہیں اور اس کے لئے کسی خاص ایکٹیویشن کی ضرورت نہیں۔

ٹیلی نار، پاکستان میں کسی بھی موبائل فون کمپنی کے مقابلہ میں پہلے ہی 37 بین الاقوامی موبائل کمپنیوں کے ساتھ GPRS رومنگ اور 8 ممالک میں پری پیڈ رومنگ کے ساتھ سب سے زیادہ مقامات پر پری پیڈ انٹرنیشنل رومنگ کی سہولت مہیا کررہا ہے۔ٹیلی نار گروپ بین الاقوامی اعلیٰ معیار کی ٹیلی کمیونیکیشن، ڈیٹا اور میڈیا کمیونیکیشن کی خدمات فراہم کرتا ہے۔ ٹیلی نار کا شمار دُنیا کے سب سے بڑے GSM سروس فراہم کرنے والے ادارے کے طور پر ہوتا ہے جس کے 105 ملین سے زائد صارفین ہیں۔ ٹیلی نار پاکستان ، ٹیلی نار ASA کی ملکیت ہے اور ایشیاء میں تھائی لینڈ، ملائیشیا اور بنگلہ دیش کے ساتھ مل کر کام کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :