کوٹری ریلوے اسٹیشن پر کراچی سے پنجاب جانے والی خیبر میل ٹرین کے غلط سگنل ڈاؤن ہونے کے سبب ٹرین دوسرے ٹریک پر چلی گئی

بدھ جنوری 19:57

کوٹری (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 3جنور ی 2007ء ) کوٹری ریلوے اسٹیشن پر کراچی سے پنجاب جانے والی خیبر میل ٹرین کے غلط سگنل ڈاؤن ہونے کے سبب ٹرین دوسرے ٹریک پر چلی گئی جس پر پہلے سے ہی ایک مال گاڑی کھڑی ہوئی تھی ٹرین کے ڈرائیور کی ہوشیاری کیٹرین ایک حادژے سے بچ گئی ٹرین کے ایمرجنسی بریک لگنے کے سبب ٹرین کو شدید دھچکا لکا جس سے مسافروں میں خوف حراس پھیل گیا ریلوے ذرائع کے مطابق غلطی کے سبب غلط سگنل ڈاون ہوگیا جس کی وجہ سے ٹرین غلط ٹریک پر چلی گئی تاہم ٹرین کی رفتار آہستہ ہونے کی وجہ سے کوئی جانی مالی نقصان نہ ہوسکا بعد ازاں خیبر میل کو درست ٹریک سے روانہ کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :