بنگلہ دیش .. حزب اختلاف کی رہنما شیخ حسینہ نے انتخابات کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کر دیا

بدھ 3 جنوری 2007 21:07

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 3جنوری2007ء ) )بنگلہ دیش میں حزب اختلاف کی رہنما شیخ حسینہ نے انتخابات کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔عوامی لیگ کی رہنما نے دارالحکومت ڈھاکہ میں ایک اخباری کانفرنس میں بتایا ہے کہ حزب مخالف کی جماعتوں کا اتحادی قومی انتخابات میں شریک نہیں ہوگا۔چودہ جماعتوں پر مشتمل حزب مخالف کے اتحاد کی رہنمائی عوامی لیگ کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

شیخ حسینہ نے کہا کہ اتحاد نے یہ فیصلہ اس لیے کیا ہے کہ عبوری حکومت کی نگرانی میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کا ہونا نا ممکن ہے۔انہوں نے بنگلہ دیش کے صدر ایاز الدین احمد پر الزام لگایا کہ کہ وہ اس عہدے پر ’غیر قانونی‘ طور پر فائز ہیں اور وہ ’ووٹروں کی غلط فہرست کی بنیاد پر انتخابات کرانا چاہتے ہیں۔اپوزیشن جماعتوں نے ملک بھر میں ہڑتالوں اور احتجاجی مظاہروں کے بعد چوبیس دسمبر کو انتخابات میں شریک ہونے کا اعلان کیا تھا۔ انتخابات 23 جنوری کو ہونے ہیں

متعلقہ عنوان :