لاپتہ ہونے والی کشتی کے ناخدا سمیت 8 ماہی گیروں کی لاشیں برآمد

بدھ 3 جنوری 2007 21:14

جیوانی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 3جنوری2007ء ) بلوچستان کے ساحلی علاقے جیوانی میں پانچ روز پہلے لاپتہ ہونے والی کشتی کے ناخدا سمیت 8 ماہی گیروں کی لاشیں سمندر سے برآمد ہوچکی ہیں ،باقی ماہی گیروں اور کشتی کی تلاش میں میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کا بحری جہاز آج صبح روانہ ہوگا۔

(جاری ہے)

تحصیل ناظم جیوانی واحد بخش بلوچ کے مطابق لاپتہ اسپیڈ بوٹ کے ناخدا عبدالرحمن ،اس کے بیٹے عطاالرحمن ،موسیٰ ،غفور ولد ناغمان ،شبیر ،غفور ولد عبدالمجید اور ایک نامعلوم ماہی گیرکی لاش سمندر سے برآمد ہوگئی ہے ، ایک ماہی گیر مسلم ولد سعید محمد کی لاش ایران سے بیس ناٹیکل میل دور باہور کے ساحل سے پہلے ہی مل چکی ہے ۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اسپیڈ بوٹ پر سولہ سے بیس افراد سوار تھے، آٹھ ماہی گیروں کا تعلق گوادر ،پانچ کا کراچی کے علاقے ماری پور جبکہ باقی افراد کا تعلق گوادر کے نواحی علاقوں سے ہے ۔ لاپتہ اسپیڈ بوٹ اور ماہی گیروں کی تلاش کے لئے میر ی ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کراچی کا ڈفائینڈر طیارہ گزشتہ روز سرچ آپریشن میں مصروف رہا،تاہم گمشدہ اسپیڈ بوٹ اورماہی گیروں کا کوئی سراغ نہیں مل سکا ۔میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اسپیڈ بوٹ کی تلاش کے لئے وحدت نامی بحری جہازکل صبح نو بجے روانہ کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :