صدر پرویز مشرف نے سینیٹ سیکریٹریٹ میں عوام کو عید کی مبارکباد دی

بدھ 3 جنوری 2007 21:14

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 3جنوری2007ء ) عید الاضحی کے موقع پر صدر پرویز مشرف نے سینیٹ سیکریٹریٹ کراچی میں آئے ہوئے تمام مکتبہ فکر کے عوام، محنت کشوں کی ٹریڈ یونینز مہم لیگ کے عہدیداران و کارکنان کراچی کے ممتاز صنعتکاروں جو نثار میمن سے عید ملنے کے سلسلے میں آئے ہوئے تھے صدر پرویز مشرف نے تمام لوگوں سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے مبارکباد دی اور انہیں یقین دلایا کہ سندھ کے عوام نثار میمن کے ساتھ بھرپور تعاون کرتے ہوئے ان کے بازوؤں کو مضبوط کریں گے۔

صدر پرویز مشرف نے یقین دلایا ہے کہ نثار میمن پاکستان اور مسلم لیگ کیلئے کام کر رہے ہیں۔ جو پاکستان کے لئے خوش آئند ہے۔

(جاری ہے)

سینیٹ سیکریٹریٹ میں نثار میمن سے عید کی مبارکباد دینے والوں میں پاکستان کے ممتاز تاجر و صنعتکاروں کے نمائندوں جن میں عبدالشکور کھتری، پاکستان مسلم لیگ لیبر ونگ کراچی کے صدر مطیع الرحمن، مرکزی سیکریٹری جنرل مسلم لیگ لیبر ونگ سید جہانگیر، سینئر نائب صدر محمد یونس گھمن، نثار میمن کے پرنسل سیکریٹری مصطفےٰ عباسی، سینیٹ سیکریٹریٹ میں کچی آبادی کے کوآرڈی نیٹر ریاض احمد خان ایڈووکیٹ، مسلم لیگ کے عہدیدار امتیاز احمد اندرون سندھ دور دراز سے آئے ہوئے لوگوں کی بڑی تعداد نے پرویز مشرف کا پیغام سنا اور پرویز مشرف کو یقین دلایا کہ ان کی خواہش کے مطابق سندھ بالخصوص کراچی کی عوام ان کے ساتھ ہیں اور نثار میمن سے اپنی وفاداری کا یقین دلاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :