مقبوضہ کشمیر‘ بھارتی فوج کا حرکت الجہاد اسلامی کے ڈویژنل کمانڈر سمیت 4 کشمیریوں کو شہید کرنے کا دعویٰ

جمعرات 4 جنوری 2007 12:02

جموں (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین04جنوری2007 ) مقبوضہ جموں وکشمیر کے ضلع جموں کے علاقے ادھمپور میں بھارتی فوج نے مختلف واقعات کے دوران چار کشمیریوں کو شہید کردیا اور دعویٰ کیا ہے کہ ان افراد کا تعلق حرکت الجہاد اسلامی سے تھا۔

(جاری ہے)

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے گزشتہ روز ادھمپور کے علاقے دیدا اور گول میں مختلف واقعات کے دوران چار عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا جن کا تعلق حرکت الجہاد اسلامی سے تھا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہلاک ہونیوالوں میں ڈویژنل کمانڈر ابو سلیم بھی شامل ہے ترجمان نے بتایا کہ دو افراد کی لاشیں حاصل کرلی گئی ہیں۔