وزیراعظم شوکت عزیز افغانستان کے ایک روزہ دورے پر کابل روانہ

جمعرات 4 جنوری 2007 12:12

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین04جنوری2007 ) وزیراعظم شوکت عزیز افغانستان کے ایک روزہ دورے پر کابل روانہ ہوگئے افغانستان میں اپنے قیام کے دوران وہ افغان صدر حامد کرزئی اور دیگر حکام سے دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی سمیت عالمی حالات اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم شوکت عزیز افغان صدر کیساتھ سرحد پر باڑ لگانے اور بارودی سرنگیں بچھانے کے منصوبے پر بھی تفصیلی مذاکرات کریں گے۔