حکومت اورپیپلزپارٹی کے درمیان ڈیل مکمل نہیں ہوئی ۔ بے نظیر بھٹو کی خواہش ہے کسی طریقے سے یہ سلسلہ ٹھیک ہوجائے ۔ڈاکٹرشیرافگن

جمعرات 4 جنوری 2007 17:16

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین04جنوری2007 ) وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر شیر افگن خان نیازی نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی کی سربراہ بے نظیر بھٹوکی خواہش ہے کہ کسی طریقے سے ان کی جماعت کے حکومت کے ساتھ تعلقات ٹھیک ہوجائیں ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر نیازی نے کہاکہ حکومت اورپیپلزپارٹی کے درمیان ڈیل مکمل نہیں ہوئی البتہ محترمہ بے نظیر بھٹو چاہتی ہیں کہ کسی طریقے سے یہ سلسلہ ٹھیک ہوجائے انہوں نے کہاکہ جو لوگ یہ الزام لگاتے ہیں کہ میرا ذہنی توازن ٹھیک نہیں ہے ان کا اپنا ذہنی توازن ٹھیک نہیں ہوگا دریں اثنا پاکستان پیپلز پارٹی نے حکومت اور پی پی پی کے درمیان ڈیل کو مسترد کردیا ہے پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر انور بیگ نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹر شیر افگن خان نیازی دماغی توازن کھو بیٹھے ہیں اسی لیے وہ آئے روز حکومت اور پیپلزپارٹی کے درمیان ڈیل کی افواہ پھیلاتے ہیں انہوں نے کہاکہ ہم نے حکومت سے کوئی ڈیل نہیں کی ہے اور نہ ہی کوئی ڈیل کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :