پیپلز پارٹی اور حکومت کے درمیان ڈیل ہورہی ہے .اسحاق خاکوانیکی صحافیوں سے گفتگو

جمعہ 5 جنوری 2007 12:07

لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین05جنوری2007 ) وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیر افگن کے بعد وزیر مملکت اسحاق خاکوانی نے بھی انکشاف کیا ہے کہ پیپلز پارٹی اور حکومت کے درمیان بات چیت چل رہی ہے تاہم اس کی تفصیلات کا بہت کم لوگوں کو علم ہے۔ اس امر کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ صدر جنرل پرویز مشرف اور بے نظیر بھٹو مل کر کام کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر مملکت نے کہا کہ دنیا میں پاکستان کے امیج کو بہتر بنانے کے لئے ضروری ہے کہ آئندہ الیکشن میں روشن خیال سیاسی قوتیں سامنے آئیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ق) کی حکومت ملک کی رجعت پسند شناخت تبدیل کرنے میں طوری طرح کامیاب نہیں ہوسکی اس لئے ضرورت اس امر کی ہے کہ آئندہ الیکشن کے بعد مسلم لیگ (ق) اور پیپلز پارٹی بہترین قومی مفاد میں مل کر کام کریں۔ واضح رہے کہ قبل ازیں ڈاکٹر شیر افگن خان نیازی بھی حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان بات چیت کا انکشاف کرچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :