رملہ‘ اسرائیلی فوج کی تازہ جارحیت‘ 4 فلسطینی شہید‘ 20 زخمی

جمعہ 5 جنوری 2007 12:11

رملہ (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین05جنوری2007 ) کے شہر مغربی پٹی میں اسرائیلی فوج کی تازہ جارحیت کے نتیجے میں چار فلسطینی جاں بحق اور بیس زخمی ہوگئے ہیں۔ فلسطینی حکام اور عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی فوج گزشتہ روز درجنوں گاڑیوں اور بلڈوزروں کے ہمراہ شہر میں داخل ہوگئی اسرائیلی فوج کو دو ہیلی کاپٹروں کی بھی مدد حاصل تھی جو رہائشی آبادی پر انتہائی نچلی پرواز کررہے تھے۔

(جاری ہے)

فوج نے شہر میں داخل ہونے کے بعد مختلف علاقوں کا محاصرہ کرلیا اور فائرنگ سے چار فلسطینیوں کو شہید اور بیس سے زائد کو زخمی کردیا۔ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بھی واقعے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ آپریشن اسرایل کو مطلوب فلسطینی افراد کی گرفتاری کیلئے کیا گیا انہوں نے کہا کہ آپریشن میں چار افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جو اسرائیل کو مطلوب تھے۔