پی آئی اے کی پہلی حج پروازنو گھنٹے لیٹ صبح ایک بجے پشاور پہنچی

جمعہ 5 جنوری 2007 18:25

پشاور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین05جنوری2007 ) سعودی عرب سے حجاج کرام کی واپسی کے لئے پی آئی اے کی خصوصی حج پروازیں شروع ہوگئی ہیں اور گزشتہ روز پہلی حج پرواز کے جو کہ سپ پہر چار بجے آنے تھی رات سو انو گھنٹے لیٹ سوا ایک بجے پشاور پہنچی پہلی پرواز سے پہنچنے والے حاجیوں کا استقبال ڈسٹرکٹ منیجر ابراہیم یوسفزئی نے کیا اور پھولوں کے ہار پہنائے پہلی پرواز کے ذریعے تین سو پانچ حاجیوں کو جدہ سے پشاور پہنچایا گیا جبکہ اس سلسلے کی آخری پرواز تین فروری کو آئے گی حج ڈائریکٹوریٹ کے مطابق اس سال گورنر سرحد علی محمد جان اورکزئی ،وزیر اعلی سرحد اکرم خان درانی سمیت 21ہزار چھ سو نو عازمین فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب گئے تھے جبکہ ملک بھر سے یہ تعداد ایک لاکھ55ہزار ہے ان افراد کو چار سو76 خصوصی پروازوں کے ذریعے وطن واپس لایا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :