نواز شریف کو الیکشن کا بائیکاٹ نہ کرنے پر راضی کر لوں گی، بینظیر بھٹو

جمعہ 5 جنوری 2007 20:41

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5جنوری۔2007ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی چیئر پرسن بے نظیر بھٹو نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی آئندہ عام انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لے گی، پرویز مشرف کے کرائے گئے انتخابات میں حصہ نہ لینے کا مطلب ملک کو مارشل لا کے حوالے کرنا ہے، آمریت سے ڈیل کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، نواز شریف کو الیکشن کا بائیکاٹ نہ کرنے پر راضی کر لوں گی۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز یہاں اوکاڑہ میں ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کی تقریب کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں بینظیر بھٹو نے کہا کہ وہ میاں نواز شریف کو الیکشن کا بائیکاٹ نہ کرنے پر راضی کر لیں گی۔ انہوں نے کہا کہ آمریت سے ڈیل کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی آئندہ عام انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لے گی، بے نظیر بھٹو نے کہا کہ پرویز مشرف کے کرائے گئے انتخابات میں حصہ نہ لینے کا مطلب ملک کو مارشل لا کے حوالے کرنا ہے۔

بے نظیر بھٹونے کہا کہ ماضی میں جنرل ضیا نے ذولفقار علی بھٹو کو بھی ڈیل کے نام پر کئی آفرز کی تھی مگر بھٹو نے اصولوں پر سودے بازی کرنے کے بجائے پھانسی کا پھندے کو قبول کیا۔انھوں نے کہا کہ آمریت اور جمہوریت سمندر کے دو کنارے ہیں جن کا ملاپ ناممکن ہے۔