صدام کے بھائی اور سابق چیف جسٹس کی سزائے موت معطل کی جائے ۔ بین کی مون

اتوار 7 جنوری 2007 12:05

نیو یارک(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین07جنوری2007 ) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بین کی مون نے عراقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عراق کے سابق صدر صدام حسین کے بھائی اور سابق چیف جسٹس کی پھانسی کی سزا کو معطل کرے اور بین الاقوامی انسانی حقوق کا احترام کیا جائے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق سیکرٹری جنرل نے ایک عالمی ادارے میں ایک خط عراق کے سفیر کو بھیجا گیا ہے جس میں عراقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ سابق عراقی صدر صدام حسین کے سوتیلے بھائی برزان التکریتی اور سابق چیف جسٹس اعواد البندر کو پھانسی دینے کے فیصلے پر نظر ثانی کرے اور اس عمل کو معطل کیا جائے۔

سیکرٹری جنرل نے عالمی برادری اور عراقی حکومت پر زور دیا کہ وہ عالمی انسانی حقوق کے قوانین کا احترام کرے اور کوئی ایسا فعل انجام دینے سے گریز کرے جن سے ان قوانین کی خلاف ورزی ہو۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل صدام کے دونوں ساتھیوں کی سزائے موت کی مخالفت کرچکے ہیں جبکہ صدام حسین کو پھانسی دینے کی انہوں نے حمایت کی تھی۔

متعلقہ عنوان :