اسرائیلی فوج کا مغربی کنارے میں بڑا آپریشن شروع، 4 فلسطینی گرفتار کر لئے،اسرائیلی وزیراعظم ایہود المرٹ نے مغوی فوجی کے بدلے فلسطینی قیدیوں کو رہا کرنے سے انکار کردیا

اتوار 7 جنوری 2007 21:10

مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7جنوری۔2007ء) اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں بڑا آپریشن شروع کر دیا ہے جس دوران 4 فلسطینی گرفتار کر لئے گئے ہیں جبکہ وزیراعظم ایہود المرٹ نے مغوی فوجی کے بدلے فلسطینی قیدیوں کو رہا کرنے سے انکار کردیا ہے۔ حکام کے مطابق 20گاڑیوں میں سوار اسرائیلی فوجی نابلوس میں داخل ہوئے اور ایک عمارت کا محاصرہ کرلیا۔

اس دوران مختلف علاقوں سے دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔

(جاری ہے)

فوج کا کہنا ہے کہ کارروائی مستقبل میں خودکش حملے روکنے کے لیے کی گئی اور چار افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں حملوں کی منصوبہ بندی کے دو ماسٹر مائنڈ بھی شامل ہیں۔فوج نے دھماکا خیز مواد کی دو بیلٹس ضبط کرنے کا دعویٰ بھی کیاہے۔ادھر اسرائیلی وزیراعظم ایہود المرٹ نے مقبوضہ بیت المقدس میں کابینہ کے اجلاس سے خطاب کیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ فوجی کے بدلے250قیدیوں کو رہا نہیں کیاجائے گا۔اس سے پہلے حماس کے عہدیدار موسی ابوMarzuk نے دمشق میں کہا تھا کہ مغوی فوجی زندہ ہے اور اس کاویڈیو پیغام اسرائیلی حکام کے حوالے کیاجاچکا ہے۔