اسرائیلی وزیراعظم اولمرٹ عوام کی ناپسندیدہ شخصیت بن گئے، سروے رپورٹ

پیر 8 جنوری 2007 12:35

اسرائیلی وزیراعظم اولمرٹ عوام کی ناپسندیدہ شخصیت بن گئے، سروے رپورٹ
ناصرہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8جنوری۔2007ء) اسرائیلی عوام کی اکثریت نے وزیر اعظم ایہود اولمرٹ کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیا ہے- اسرائیل کے ایک مقامی ٹی وی چینل پر کیے گئے سروے میں 75 فیصد لوگوں نے اولمرٹ کی پالیسیوں کی مخالفت کی- لبنان جنگ میں شکست کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں 80 فیصد شہریوں نے کہا کہ یہ حکومت کا غلط معلومات پر کیا گیا ایک غلط فیصلہ تھا اور جنگ میں ناکامی پر حکومت کا محاسبہ ہو نا چاہیے- بدعنوانی اور رشوت میں ملوث اعلیٰ حکام کے بارے میں 60فیصد شہریوں نے اپنی ناپسندیدگی کا اظہار کیا-

متعلقہ عنوان :