اسرائیلی وزیر اعظم تین روزہ دورے پر چین پہنچ گئے

منگل 9 جنوری 2007 12:21

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9جنوری۔2007ء) اسرائیلی وزیراعظم ایہود المرٹ چین کے تین روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے ہیں۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم چینی صدر ہو جن تاوٴ اور وزیراعظم وین جیا باوٴ سے ملاقات کریں گے جس دوران چین کے ساتھ تجارتی،تکنیکی اور فوجی تعلقات کو فروغ دینے بارے مذاکرات کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

توقع ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں بھی بات چیت ہوگی۔ بیجنگ میں اسرائیلی سفارت خانے کے مطابق دونوں ممالک کے سربراہان چین اور اسرائیل کے درمیان مختلف شعبوں میں معاہدوں پر دستخط کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :